33 ہزار فٹ بلندی پر جہاز کے باتھ روم کا نلکا خراب، طیارہ تالاب بن گیا، ہنگامی لینڈنگ

چپ ٹیک Nov 13, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں ایک مسافر طیارے کے باتھ روم کا نل اچانک خراب ہونے سے جہاز کے اندر پانی پھیل گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق فرنٹیئر ایئرلائنز کی ڈینور سے ڈیٹرائٹ جانے والی پرواز دوران سفر باتھ روم کے واش بیسن سے پانی رسنے کے باعث مشکل میں پھنس گئی۔

طیارے کے اگلے حصے میں موجود نل سے پانی تیزی سے بہنے لگا اور مسافر کیبن کے فرش اور گزرگاہ تک میں پھیل گیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ شدید بد انتظامی پر مسافر بھی برہم ہوگئے۔

پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ پانی کی بڑی مقدار طیارے کے برقی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس کے بعد شکاگو کے اوہیر ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں سفر کرنے والے ایک پلمبر نے پانی بند کرنے میں مدد کی تاہم اس وقت تک کیبن کا فرش بھیگ چکا تھا اور طیارے کا رخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا تھا۔

فرنٹیئر ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ باتھ روم کے نل میں خرابی کے باعث پرواز کا رخ موڑا گیا۔ طیارہ بحفاظت اتر گیا اور کسی مسافر یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل مقصود بھیجا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں