
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ کے 1 اور خاتون ملازمہ کے ساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق تنازع مزید شدت اختیار کر گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں 2 باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کے کمپنی میں کمبرلی پاول کے علاوہ ایک دوسری خاتون ملازمہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تھے۔
رپورٹ میں دوسری خاتون ملازمہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ان سے رابطے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔
واضح رہے کہ اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عبوری طور پر کمپنی کی مالیاتی سربراہ کولیٹ کریس کو چیف ایگزیکٹیو کی ذمے داریاں سونپ دی ہیں اور کمپنی کے لیے نئے مستقل سربراہ کی تلاش جاری ہے۔
