
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی صوبائی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے دو شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے جیل کمپلیکس میں قائم صوبائی انسداد منشیات عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے کے ملزمان انمول عرف پنکی، عباد اور عزیز الرحمان پر فرد جرم عائد کردی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
عدالت میں مقدمے کی مزید سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔
