
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش میں جاری بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں میزبان بنگلا دیش کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، بدر منیر نے 88 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ طلحہ اقبال 68 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح پاکستان نے مقابلہ 126 رنز سے جیت کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب اپنا دوسرا میچ 17 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
