
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے حمل کے دوران فلم کی شوٹنگ میں ایک ہی دن میں تقریباً 100 سگریٹ پی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونی رازدان نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے کیرئیر میں فلم اور ٹیلی ویژن کے مختلف پروجیکٹس پر کام کے دوران حاملہ ہوئیں اور اس دوران انہیں ساتھی فنکاروں اور پروڈکشن ٹیم کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ٹی وی ڈرامے ’’بنیاد‘‘ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہوئی تھیں جو 1986 میں نشر ہوا تھا۔ اس وقت ڈرامے کی ٹیم نے ان کا خاص خیال رکھا اور انہیں شوٹنگ پر آنے جانے کے لیے گاڑی بھی فراہم کی، کیونکہ ممبئی کے علاقے لوکھنڈ والا میں اس وقت صبح سویرے ٹیکسی ملنا بہت ہی مشکل ہوا کرتا تھا۔
