تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے

چپ ٹیک Nov 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے دینی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا نذرالرحمان کچھ عرصہ سے علیل تھے، نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مولانا نذر الرحمان کی دین اسلام کی تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں