پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے،آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے،صدرایف پی سی سی آئی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے،آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا

توانائی Mar 27, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے،آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثاقب فیاض مگوں کاکہناتھا کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے،یورپی یونین نے پاکستان کو 2013میں صفرفیصد ٹیرف پر ایکسپورٹ کی سہولت فراہم کی،ان کاکہناتھا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کی لائف لائن ہے،آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے۔

ثاقب فیاض مگوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو پاکستان کی 24فیصد برآمدات کی جاتی ہیں،یورپی یونین کو ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات تقریباً دگنی ہوئی ہیں،ان کا کہناتھا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ٹیکسٹائل تک ہی محدود نہیں،دیکھنا ہے کہ جی ایس پی پلس کو مزید کیسے مضبوط کرنا ہے،پاکستان جی ایس پی پلس کے معیارات پر پورا اتر رہا ہے۔

ان کاکہناتھا کہ 2013میں پاکستان کی یورپ کو برآمدات3.5ارب ڈالر تھیں،جی ایس پی پلس کے بعد یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات8ارب ڈالر ہو گئیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں