بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم  شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا

توانائی Mar 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی حق دفاع سے متعلق نظرثانی اپیل سننے والا بنچ تبدیل ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کیلئے نیا تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا جس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ میں شامل ہونگے جبکہ جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں