کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیل و گیس کے حالیہ بحران میں آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ نجی ٹی وی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیل و گیس کے حالیہ بحران میں آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئل اور گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، او جی ڈی سی ایل نے ایک ہی روز دوسری بار گیس کی دریافت پر پاکستان اور لندن سٹاک ایکسچینج کو خطوط ارسال کر دیئے۔
خط میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے، کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
کنوئیں کی کھدائی کا عمل 10 اگست 25ء کو شروع کیا اور 4 ہزار 4 میٹر گہرا ڈرل کیا۔
کمپنی خط میں بتایا گیا کہ کنوئیں سے حاصل گیس کا بہاؤ 4 ہزار 214 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، ٹال بلاک لمیشوال فارمیشن میں پی پی ایل ، جی ایچ پی ایل اور ایم او ایل سے جے وی ہے۔
