
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے بھی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی کرا دی۔
دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 4 ارب ڈالر اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرایا جائے گا، سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملنا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر مارچ 2027 میں قرض رول اوور کرایا جائے گا، تینوں ممالک سے تقریبا 1 سال کیلئے قرض کو رول اوور کرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول جائیں گے، رواں مالی سال کیلئے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوسکتا ہے، تاہم ابھی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوئی۔
