راولپنڈی: گھر سے یونیورسٹی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد

توانائی Sep 18, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ نصیر آباد کے علاقے اعوان ٹاؤن میں گھر سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی نے اطلاع دی کہ اس کی بہن کمرے میں سوئی ہوئی تھی، صبح دیکھا تو وہ دوپٹے کے ذریعے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کوئی اور معاملہ، حتمی صورتحال فرانزک رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں