ویرات کوہلی نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

توانائی Nov 5, 2026 IDOPRESS

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں ویرات کوہلی نے 51 گیندوں پر 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور1 چھکا شامل تھا۔وہ اپنی اس شاندار اننگز کے بعد ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ایسے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا یعنی ’سینا ممالک‘ میں ون ڈے میچز کھیلتے ہوئے ہر ملک کے خلاف 50 یا اس سے زائد کی بیٹنگ اوسط برقرار رکھی ہے۔یہ اعزاز ویرات کوہلی کی بیرونِ ملک مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کا ایک اور ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے 70 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ گورنور برار نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

بارش کے باعث بھارت کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (DLS) طریقہ کار کے تحت 32 اوورز میں 143 رنز کا ہدف ملا، جو بھارتی ٹیم نے 22.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس فتح کے ساتھ بھارت نے 5 میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں