لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ایس ڈی پی او باغبانپورہ کی سربراہی میں ایس ایچ او مناواں کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم نور کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم نے اُسے ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم نور کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
