
کویت سٹی (ویب ڈیسک) امریکہ ایران کشیدگی کے تناظر میں کویت کی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے ’’ایرانی جارحیت‘‘ کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کو منظور شدہ معاہدوں اور طریقۂ کار کے تحت متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جائے گا۔
کویت کے سرکاری کمیونیکیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ’’فضائی اہداف‘ ‘کو کامیابی کے ساتھ روک کر تباہ کر دیا ہے۔
