
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے حق مہر کی ادائیگی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیا قانونی نکتہ طے کر دیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ حق مہر بیوی کا بنیادی قانونی حق ہے جس کی ادائیگی شوہر پر لازم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حق مہر کی مکمل ادائیگی تک بیوی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ شوہر سے علیحدہ رہ سکتی ہے، نکاح کے بعد شوہر پر بیوی کی کفالت اور نان و نفقہ کی مکمل ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے عرفان سرفراز کی آئینی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیلیٹ کورٹ کے دائر اختیار کے خلاف درخواست کو خارج کر دیا۔
