سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ 

سائنس Jun 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بجٹ میں ٹیکس لگنے سے پہلے ہی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے، بجٹ میں حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس 10 فیصد بڑھا کر 18 فیصد کیئے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے جیسے ہی مارکیٹ میں یہ خبر پھیلی تو اضافہ دیکھنے میں آیا، اس وقت مارکیٹ میں 585 ، 645 اور 720 واٹ کے پینلز 26 سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔انورٹرز کی قیمت میں بھی 20 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے، ایک کلوواٹ سے تین کلوواٹ کی قیمت 5 سے 10 ہزار روپے بڑھ گئی، لیتھیئم بیٹریز کی ڈیمانڈ بڑھتے ہی قیمت بھی 20 ہزار روپے تک بڑھ گئی ، سولر پینلز کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں