
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کامیڈین، میزبان اور اداکار افتخار ٹھاکر نے ذیابیطس (شوگر) کے بڑھتے ہوئے مرض سے متعلق ایک منفرد رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسد اور منفی سوچ بھی اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے ایمانی اور بری نیت رکھنے والا شخص حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈاکٹرز شوگر کی بیماری کو ذہنی دباؤ، پریشانی اور ڈپریشن سے جوڑتے ہیں، تاہم ان کے خیال میں حسد بھی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
