
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ڈھاکاٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائدکردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ کیا گیاجبکہ پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس میں 8پوائنٹس کی کٹوتی کرلی گئی،جرمانہ اور پوائنٹس کی کٹوتی آئی سی سی میچ ریفری جیف کروکی جانب سے کی گئی ۔میچ ریفری کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ڈھاکا ٹیسٹ میں مقررہ وقت میں 8اوورز کم کروائے۔
