فیفا ورلڈ کپ میں 40 سالہ گول کیپر نے 7 گول روک کر سب کو حیران کردیا

سائنس Jun 17, 2026 IDOPRESS

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے ایک دلچسپ مقابلے میں مغربی افریقہ براعظم کے ملک کیپ وردے کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے فٹبال شائقین کو حیران کر دیا۔ اسپین اور کیپ وردے کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن میدان میں سب سے زیادہ توجہ 40 سالہ گول کیپر ووزینہ نے حاصل کی، جنہوں نے 7 یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو اہم ڈرا دلایا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ آج نیوز‘‘ کے مطابق میچ کے دوران اسپین نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا اور مسلسل حملے کیے، تاہم جب بھی اسپین کے کھلاڑی دفاعی لائن توڑنے میں کامیاب ہوئے، ووزینہ ان کے راستے میں دیوار بن کر کھڑے ہو گئے۔ انہوں نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں فیران ٹوریس، پیڈری اور ایمیرک لاپورٹ کی کوششوں کو ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو نقصان سے بچایا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں