وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سائنس Jun 17, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں میں پاک برطانیہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں انسداد دہشتگردی و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برطانوی نائب وزیر خارجہ نے امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا،ہمیش فالکنز نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے امن کیلئے تاریخی کردار ادا کیا، امریکا ایران مفاہمت نے پاکستان کو عالمی امن کا علمبردار بنایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستانی اداروں کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں