نان و نفقہ میں 10فیصد سالانہ اضافہ ماضی کے بقایا جات پر لاگو نہیں ہو سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے  نان و نفقہ کے سالانہ اضافے سے متعلق کیس  کا فیصلہ جاری کر دیا

سائنس Jun 24, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نان و نفقہ کے سالانہ اضافے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ نان و نفقہ میں 10فیصد سالانہ اضافہ ماضی کے بقایا جات پر لاگو نہیں ہو سکتا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے قانونی نکتہ طے کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سالانہ اضافے کا قانون مستقبل کی مہنگائی ا ور اخراجات کے پیش نظر ہے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 7صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے کہاکہ سالانہ اضافے کو ماضی کے طے شدہ واجبات پر لاگو نہیں کیا جا سکتا، ماتحت عدالتوں نے اضافہ ماضی سے شامل کرکے سنگین غلطی کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کردیئے،عدالت نے عملدرآمدکورٹ واجب الادارقم کا دوبارہ حساب کرنے کا حکم دیدیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں