
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں غیرملکی خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق غیرملکی خواتین سے زیادتی کے معاملے میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی جانب سے ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ملزمان میں رضادار، حسن رضا، سکندرخان اور ساجد علی شامل ہیں۔
