
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ شہر کے ایک رہائشی کے ہاں ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جس سے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
اس سے قبل بھی شہری کے تین بچے تھے، جبکہ پانچ نئے بچوں کی پیدائش کے بعد خاندان میں بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں نومولود بچوں کو احتیاطی طور پر آئندہ 10 روز تک خصوصی نگہداشت (سپیشل کیئر) میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔
