لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔ نجی ٹی

سافٹ ویئر Mar 27, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جس میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امتحانات کے پہلے روز عربی، جغرافیہ اور تاریخِ پاکستان کے پرچے لیے جا رہے ہیں، امتحانات کے انعقاد کے لیے شہر بھر میں 880 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ امیدواروں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے 26 مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ امیدواروں کو بھی مکمل شناخت کے بعد ہی سنٹر میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق میٹرک کا آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا لیا جائے گا، جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں