لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نئے قانون کے تحت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نئے قانون کے تحت ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کراسکے گا۔
ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں 11 کھیلنے والے اور 4 متبادل کھلاڑیوں کا بتانا ضروری ہے، دو ٹیمیں جمع کرانے کی صورت میں ٹاس کے بعد ہر کپتان ایک پلئینگ الیون کا انتخاب کرے گا۔
سلیکٹ ہونے والے پلئینگ الیون پر کپتان دستخط کرے گا جبکہ حتمی پلیئنگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔
