واشنگٹن (ویب ڈیسک) اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق

واشنگٹن (ویب ڈیسک) اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق یہ پیش رفت اوول آفس میں اسرائیلی اور لبنانی حکام کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے، اس ملاقات میں نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اپنے اعلان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملاقات ’’انتہائی کامیاب‘‘ رہی۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھاکہ ’’امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسے حزب اللہ سے تحفظ حاصل کرنے میں مدد دی جائے، اس نہایت تاریخی ملاقات میں شریک ہونا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔‘‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں۔
