ضلع خیبر: مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر جاں بحق

خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے

سافٹ ویئر May 6, 2026 IDOPRESS

خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد نے بتایا کہ مسافر شاہ جیسے ہی گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلے پہنچے تو نامعلوم حملہ آوروں نے سکول کے مرکزی گیٹ پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واردات کے فوراً بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور شواہد اکٹھے کیے جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مقتول مسافر شاہ گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلے میں ایس ایس ٹی (سیکنڈری سکول ٹیچر) کے عہدے پر تعینات تھے، واقعے کی فوری وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں