
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کےمختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
