ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے4 دہشتگرد ہلاک

سافٹ ویئر Sep 29, 2026 IDOPRESS

ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں