ایس سی او رکن ممالک کےنیشنل کوآرڈینیٹرز کے اجلاس میں شرکت کیلئے2 سال بعدکسی بھارتی وفدکی پاکستان آمد

سافٹ ویئر Sep 29, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کا پاکستان میں اجلاس ہوا جس میں 2 سال بعد کسی بھارتی وفد نے پاکستان میں کسی اجلاس میں شرکت کی۔

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لیے رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز کے سہہ روزہ اجلاس کا پہلا دن اسلام آباد میں مکمل ہوگیا ۔پاکستان کی طرف سے میزبان ملک کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے طور پر ڈاکٹر فیصل نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بھارت کے دورکنی سرکاری وفد سمیت رکن ممالک کے نیشنل کو آرڈینیٹرز نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کوآرڈینیٹر الوک امیتابھ دیمری بھارتی وفدکی قیادت کر رہے ہیں، بھارت کے دو رکنی وفد میں پیوش ورما بھی شامل ہیں۔اجلاس کے پہلے روز تعاون ، رابطہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ ایس سی او کا سربراہ اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں