
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوہنگ پولیس کے اہلکار سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کیس میں آئی جی پنجاب کی جانب سے ایف آئی آر کے فونٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔درخواست گزار نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چوہنگ پولیس کے اہلکار سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری میاں محمد جمیل کی درخواست پر سماعت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے ایف آئی آر کے فونٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے پنجاب میں ایف آئی آر کے اندراج پر ایک ہی فونٹ کو لاگو کردیاگیا ہے،ایف آئی آر کے اندراج کا فونٹ14ہوگا،
درخواست گزار نے استدعا کی کہ توہین عدالت سے متعلق درخواست واپس لینا چاہتا ہوں،عدالت نے درخواست گزار کو بائیو میٹرک کروانے کی ہدایت کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ سیشن کورٹ نے 2021میں درخواست گزار کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا۔
