خام تیل کی قیمت 103 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی

سافٹ ویئر Sep 30, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 14 سینٹ، یعنی 1.11 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالرز 73 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 34 سینٹ، یعنی 0.38 فیصد اضافے سے 89 ڈالرز 72 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی سے متعلق آمادگی کی تردید کرنا بتائی گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد بڑھنے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہو گا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں