
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ قانون کے مراسلے کے مطابق سرکاری محکموں کے لیے قانونی مشیروں کی تقرری کی سفارش 11 نومبر 2024 سے 17 ستمبر 2026 تک کے عرصے کے لیے کی گئی تھی۔ یہ تقرریاں ایڈووکیٹ جنرل آفس کی اسکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی تھیں۔
