17 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

سافٹ ویئر Nov 10, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے علاقے مندرہ پولیس نے 17 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق مندرہ پولیس نے 17 سالہ متاثرہ نوجوان کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے لکھا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھکر نازیبا حرکات کیں، ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں