مولانا فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں: گورنر خیبر پختونخوا

سافٹ ویئر Nov 11, 2026 IDOPRESS

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی دوستی ہے، اس کا یہ مطلب کیسے ہوا کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے؟ کرپشن کے شواہد نظر آ رہے ہیں، کیا زرداری صاحب کہیں گے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک تھا؟ کیا جے یو آئی میں ہونے یا مولانا کا بیٹا یا بھائی ہونے سے کرپشن جائز ہو جاتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے میں مولانا کے بیٹے پر کرپشن کے الزام کا بھی حساب ہونا چاہیے، پی ڈی ایم دور میں سب سے زیادہ فائدہ جے یو آئی کو ہوا۔ پی ڈی ایم دور میں جے یو آئی کو اس کی پسند کی وزارتیں ملیں، جن میں مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات کی وزارتیں شامل تھیں۔میرے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی، جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو، کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سزا بھگتنا پڑے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں