9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

سافٹ ویئر Nov 11, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

دنیا نیوز کے مطابق کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، اس موقع پر تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی نامزد ہیں۔

دوسری جانب تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔عدالت نے کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا اور عرفان سلیم کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی۔کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں