رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار،فریقِ مخالف کو پورا موقع دینا لازم ہوگا

جگہ Jul 29, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے یکطرفہ کرایہ داری ٹرائل سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے رینٹ ٹربیونل کا یکطرفہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے 14 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،عدالت نے قرار دیا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے،تاہم غیرضروری جلد بازی بھی انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

فیصلے کےمطابق رینٹ کیس میں یکطرفہ کارروائی سےقبل مخالف فریق کوقانون کے تحت 10 روز کا وقت دینا لازمی ہے،جبکہ اس مدت کے دوران فریق پیروی کی درخواست بھی دائر کرسکتا ہے۔

عدالت نےقراردیا کہ اگریکطرفہ کارروائی قانونی تقاضوں کےمطابق نہ کی جائے تو اس کی بنیاد پر جاری کیا گیا فیصلہ بھی برقرار نہیں رہ سکتا۔

لاہورہائیکورٹ نےدونوں ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قراردیتےہوئےکیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور چار ماہ میں میرٹ پرفیصلہ کرنےکی ہدایت کر دی،عدالت نے غیرضروری التوا کی درخواستیں منظور نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں