اداکارہ غنا علی رضا نے اپنی عمر بتا دی

جگہ Aug 5, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ غنا علی رضا کی جانب سے اپنی عمر ظاہر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ نے ایک حالیہ انسٹاگرام ریل میں بتایا ہے کہ ان کی عمر 31 سال ہے اور وہ دو بچوں کی والدہ ہیں، تاہم مداحوں کی بڑی تعداد ان کی عمر پر یقین کرنے سے قاصر نظر آئی۔

غنا علی رضا کا شمار پاکستان کی باصلاحیت ٹیلی ویژن اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ڈراموں میں منفی کرداروں کی جاندار اداکاری کے باعث خاص شہرت رکھتی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر 12 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگدل سے شہرت حاصل کی، جبکہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

غنا کی جانب سے عمر ظاہر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس میں ان کی عمر پر بحث شروع کر دی۔

کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 31 سال کی کیسے ہو سکتی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں