دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لئے

جگہ Aug 5, 2026 IDOPRESS

کوئنز پارک اوول (ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 103 رنز بنا لیے۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم میزبان ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ، جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پورٹ آف سپین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 266 رنز 2 وکٹ سے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز دن کی آخری گیند پر17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ کیوم ہوج نے 34 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 اور علی عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں