فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جگہ Aug 7, 2026 IDOPRESS

سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق صومالیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد کی قیادت صومالیہ کے وزیر دفاع نے کی۔

وفد نے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور سلامتی تعاون بڑھانے کے اقدامات، دوطرفہ دفاعی اور سلامتی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں عسکری تعلقات میں اضافے اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی استعداد کار بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صومالی وزیرِ دفاع نے پاکستان کی مستقل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے اور خطے میں دیرپا امن کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں