ٹرمپ حملوں کی دھمکیاں دے کر انہیں منسوخ کرکے ’’تھیٹر ڈپلومیسی‘‘ کر رہے ہیں: باقر غالیباف

جگہ Aug 7, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر غالیباف نے کہا کہ ٹرمپ بار بار حملوں کی دھمکیاں دے کر اور پھر انہیں منسوخ کرکے ’’تھیٹر ڈپلومیسی‘‘ کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری بیان میں ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بڑا حملہ ہونے والا ہے، انتظار کریں، نہیں، وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، یہ تھیٹر ڈپلومیسی کا مسلسل سلسلہ ہے۔ واشنگٹن فوجی دھمکیوں اور مذاکرات کی پیشکش کے درمیان بار بار پوزیشن تبدیل کر رہا ہے۔ یہ تھیٹر سفارت کاری دہرائی جا رہی ہے، دھونس، ٹوٹے ہوئے وعدے اور جھوٹی خبریں دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے۔

باقر غالیباف کا کہنا ہے کہ حقائق کو تسلیم کریں اور اپنے وعدے پورے کریں، مزید تھیٹر کی ضرورت نہیں، سنجیدہ اور ذمے دار طرزِ عمل کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر بڑے پیمانے پر فوجی حملہ منسوخ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک نے امریکہ سے حملے روکنے کی درخواست کی ہے اور سفارتی پیش رفت قریب ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر مکمل طور پر کھول دی جائے گی اور ایران کے جوہری خطرے کا خاتمہ ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں