مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی، شاہ سلمان کا محمد بن سلمان، طیب اردوان اور شہباز شریف سے اظہارِ تشکر

جگہ Aug 12, 2026 IDOPRESS

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کے انعقاد اور کامیابی میں کردار ادا کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

#خادم_الحرمين_الشريفين يُشِيد بالنتائج التي حققتها القمة الثلاثية في ترسيخ إطار شراكة دفاعية طويلة المدى؛ ستسهم -بمشيئة الله تعالى- في تعزيز مسيرة التعاون المشترك ومسارات التنسيق والتكامل بين المملكة العربية السعودية والجمهورية التركية وجمهورية باكستان الإسلامية، ومواصلة الجهود… pic.twitter.com/bYMDnR052I

— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 11,2026 سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلیمان نے کہا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کی ہے، تینوں ممالک اسلامی یکجہتی کے فروغ، باہمی تعاون اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں۔

سعودی فرمانروا نے سمٹ کو تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں