بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا،20کلو آٹے کا تھیلا 3330روپے کا ہو گیا

جگہ Oct 21, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت پاسکو سے اب تک ایک لاکھ بوری گندم بھی نہیں خرید سکی، پچھلے کئی ماہ سے محکمہ خوراک بلوچستان اور پاسکو کے درمیان صرف بات چیت ہی چل رہی ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیا ہے، خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں 50کلو آٹے کی بوری 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

اس حوالے سے سیکرٹری خوراک بلوچستان کا کہنا ہے کہ پاسکو سے گندم خریدنے کیلئے بات چیت کررہے ہیں، آٹے کی قیمت کا تعین اور ریٹ پر عمل درآمد کرانا محکمہ انڈسٹریز اور ڈپٹی کمشنر ز کاکام ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں