پاکستان کے ٹاپ پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

جگہ Oct 22, 2026 IDOPRESS

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹاپ پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر اپنے کیرئیر میں ایک اور تمغہ شامل کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

حیدر علی نے 57 اعشاریہ 20 میٹر کی تھرو کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس کارکردگی کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنا نیا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ڈسکس تھرو کے مقابلے میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بھارت کے ایتھلیٹ کے حصے میں کانسی کا تمغہ آیا۔

حیدر علی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں، ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ ان کی بین الاقوامی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں