ملتان میں یتیم بچے کی ہلاکت کا واقعہ: ملزم کی سی سی ڈی منتقلی کی تفصیلات سامنے آگئیں

جگہ Oct 22, 2026 IDOPRESS

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کی ہلاکت میں گرفتار ملزم کی سی سی ڈی بہاولپور منتقلی کیسے ہوئی؟کس ایکٹ کے تحت ملزم کی منتقلی ہوئی اور کس کی درخواست پر ملزم کو بہاولپور سی سی ڈی منتقل کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں رات کو ہونے والی ایک میٹنگ میں سی سی ڈی افسران نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ توقیر نذیر کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور مقدمہ ہائی پروفائل کیس کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعد میں لاہور سے سی سی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر کی مداخلت پر معاملہ آگے بڑھا جب کہ سی پی او ملتان اختر فاروق کا کہنا تھا کہ مقدمہ سی سی ڈی کی درخواست پر منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی طاہر مجید کا کہنا ہے کہ 17 مختلف نوعیت کے سنگین جرائم سی سی ڈی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں تاہم ایس او پیز کے تحت فی الحال 6 سے 7 نوعیت کے جرائم پر کام کیا جا رہا ہے، آرڈیننس میں مقدمات سی سی ڈی کو منتقل کرنے کا اختیار موجود ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں