گروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد

جگہ Oct 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں