
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع میں قیام امن کیلئے طالبان اور دیگر شدت پسند مسلح گروپوں کو نکالنے کی تیاریاں، لائحہ عمل طے کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اے آر ڈی سی کے چیئرمین شوکت اللہ نے بتایا کہ کونسل کے ارکان اپنے متعلقہ اضلاع میں قبائلی روایات کے مطابق بات چیت کا آغاز کریں گے، جس میں جرگوں، مقامی عمائدین اور علاقے کے لوگوں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ مسلح گروپوں کو غیر مشروط طور پر علاقے چھوڑنے پر آمادہ کیا جا سکے۔
چیئرمین اے آر ڈی سی کا کہناتھاکہ پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے گی ، امن کا قیام بھی ان اضلاع میں ضروری ہے جس کے لئے قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں گے۔
