امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان

جگہ Oct 28, 2026 IDOPRESS

ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا دفاع کرتے ہوئے دوبارہ حملوں کا اعلان کر دیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ میری زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک ہے، اگر ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑا تو یقیناً کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں میری بڑی کامیابیوں میں سے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، سابق امریکی رہنماؤں کو کئی دہائیوں قبل ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن ان میں ایسا کرنے کی ہمت یا دانش مندی نہیں تھی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی آئے گی، موجودہ معاشی مشکلات عارضی ہیں، مستقبل میں فوائد سامنے آئیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں