لاہور: چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا آن لائن بائیک رائیڈر گرفتار

جگہ Oct 28, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواب ٹاؤن میں پیر کی شب چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کوگرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ پیر کی شب ملزم نے جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا تو لڑکی نےچھلانگ لگادی۔

چلتی موٹر سائیکل پر چھلانے لگانے سے لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں