
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو جاری کر کے معافی مانگی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
